پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع

 
0
73

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔

اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی ملاقات ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نویں جائزہ مشن پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ناتھن پورٹر آئی ایم ایف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 فروری تک تکنیکی مذاکرات ہوں گے، 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔