عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت

 
0
136

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگراں حکومت نہیں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کیا ملک عوام کے ایک اور احتجاج کا متمحل ہوسکتا ہے جس کی طرف اس وقت ہمیں دھکیلا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ملک کو پہلے ہی معاشی دیوالیہ کیا ہوا ہے۔