عمران خان نا اہلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

 
0
174

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بنچ کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی، بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔