اسلام آباد، تھانہ آبپارہ کی حدود میں18 سالہ نوجوان قتل

 
0
766

اسلام آباد نومبر 4(ٹی این ایس) : ۔ شہر اقتدار میں حکومت کی ناک کے نیچے درندہ صفت افراد نے 18  سالہ نوجوان کو قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی  حدود میں واقع سیکٹر جی 7/1 فیصل کالونی کا رہائشی عدنان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقتول کے والدین کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی اور نہ ہی وہ کبھی کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔انہوں نے وزیر داخلہ آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد ازجلد انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔