پاکستان اور آئی ایم ایف میں آن لائن مذاکرات آج سے ہوں گے

 
0
205

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کے لئے آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں بیرونی قرضوں، زرمبادلہ کے ذخائر، ٹیکسوں کے نفاذ کے لئے منی بجٹ پر امور طے کیے جائیں گے۔

منی بجٹ میں 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کے بجائے آرڈیننس کی صورت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج مذاکرات کے دوران اس پیش رفت سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10روزہ مذاکرات کے بعد 10فروری کی صبح واشنگٹن روانہ ہوا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اگلی قسط کیلئے 10روزہ جائزہ مذاکرات 9 فروری کو مکمل ہوگئے تھے تاہم اسٹاف سطح کا معاہدہ نہیں ہوسکا تھا، آئی ایم ایف مشن نے معاہدے کو واشنگٹن میں ہیڈکوارٹر کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔