قومیاسلام آباد دہشت گردی کیس: عدم حاضری پر عمران خان کی درخواست ضمانت خارج By TNS World - February 15, 2023 3:50 pm 0 214 Share on Facebook Tweet on Twitter اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی درخواست سماعت جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ خیال رہے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے آنے کی کوشش کی مگر وہ سفر نہ کر سکے۔ بابر اعوان نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس سے دہشت گردی کی دفعات حذف کی جائیں اور ضمانت میں توسیع کی جائے۔ بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 27 فروری تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے یہ عدالت بھی اسی تاریخ تک عبوری ضمانت دے۔ اس پر جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ اگر بُلٹ انجری پر ایک ملزم کو ریلیف دیا گیا تو دیگر کو بھی دینا پڑے گا۔