ڈالر دو فلیٹ لو؛ سی ڈی اے کا اوورسیز کے لیے بڑی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

 
0
157

اورسیز پاکستانیوں کے لیے وفاقی دارلحکومت میں سی ڈی اے کی جانب سے بڑی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیلور اورسیز ریذڈینشن کے نام سے فلیٹس کی فروخت صرف اور صرف اوورسیز پاکستانیوں کو کی جائے گی ،جبکہ اورسیز پاکستانی ڈالرز میں اس کی قیمت ادا کریں گے ، 25 فروری سے 31 مارچ تک درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 15 اپریل کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس کی الاٹمنٹ کی جائے گی جبکہ جولائی 2023 میں فلیٹس کا قبضہ دیا جائے گا تاہم تمام رقم ڈالر کی شکل بینکنگ چینلز کے ذریعے جمع کروائی جائے گی