مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

 
0
394

 

اسلام آباد 11 اگست (ٹی این ایس ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا خیال کرنا  مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہےتفصیلات  کے مطابق انہوں نے  کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں‘ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے‘ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں مختص کردہ کوٹے پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے۔ جمعہ کو اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں اقلیتی برادریوں کے لئے یکساں حقوق‘ مکمل تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے‘ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔ رواداری‘ باہمی احترام‘ بلا امتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی‘ معاشرتی‘ سماجی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں مختص کردہ کوٹے پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومتی اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔