ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیاں، وزیراعظم نے کارکنوں کو قوم کا ہیرو قرار دیدیا

 
0
67

ترکیہ اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لینے پاکستانی کارکنان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی ٹیموں کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ این ڈی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا اور ماہر افرادی قوت فراہم کرنے پر مسلح افواج سے اظہار تشکر بھی کیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ ہے، ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں بغیر وقت ضائع کئے اپنی خدمات سر انجام دیکر ترک بہن بھائیوں کے دل جیت لئے۔وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کے کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کو آج معاشی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود ترک عوام کیلئے جو کچھ ہوا کریں گے، پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود برادر ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، کل شام بھی ایک بحری جہاز امدادی سامان لیکر ترکیہ اور شام کیلئے روانہ ہوا ہے، جس میں زلزلہ متاثرین کیلئے سردی سے بچا کے خیمے شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو ٹیموں کے کارکنوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔