ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

 
0
141

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اہم رکن قومی اسمبلی آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تیاریاں مکمل ہیں،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری ، عامر کیانی پر مشتمل وفد امین الحسنات کا خیرمقدم کرے گا، دربار عالیہ بھیرہ شریف کے ہزاروں مریدین بھی تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے،پیرامین الحسنات آج بھیرہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرینگے۔
پیرامین الحسنات ، نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کاکابینہ کا حصہ رہے ہیں،پیر امین الحسنات این اے 64 سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے بھی پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کردی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ سابق وزیربرائے مذہبی امور اورنون لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔