سابق ملائیشین وزیراعظم کرپشن کے الزامات سے بری، دوسرے مقدمے میں12 سال قید برقرار

 
0
109

ملائیشیا کی عدالت سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا تاہم دوسرے مقدمے میں 12 سال قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
بین الاقوامی میڈیاکے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ سرکاری وکیل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف سرکاری فنڈز میں خرد برد اور آڈٹ رپورٹ میں تبدیلی کرنے کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔کرپشن اور سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی کے الزامات پر سابق وزیراعظم کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی تھی۔
سابق وزیراعظم 69 سالہ نجیب رزاق کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ نجیب رزاق منی لانڈرنگ اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد کو مجرمانہ ٹھیس پہنچانے پر12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے ان کی یہ سزا برقرار رکھی ہے