سینیٹ ۔۔۔قائمہ کمیٹی   اجلاس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

 
0
45
اسلام آباد۔24مئی :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائو س میں ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے بھارت میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت سے پاکستان کو حاصل ہونے والے سفارتی، اقتصادی، امن و سلامتی اور سٹریٹجک اہداف کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس کے شرکا کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جی۔ 20 ممالک کے اجلاس اور متعلقہ ممالک کو اجلاس سے قبل پاکستان کے موقف سے آگاہی کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس کو اس بات سے بھی آگاہ کیاجائے گا کہ چین اور دیگر ملکوں کا جی۔20 کا بائیکاٹ عالمی برادری بالخصوص جی ٹونٹی ممالک کویہ باور کرانے کا بہترین موقع ثابت ہوسکتا ہے کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ایک منتازع علاقہ ہے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کریں گے جبکہ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔