دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

 
0
88
اسلام آباد۔25مئی : واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار 600کیوسک اور اخراج 60   ہزارکیوسک، دریائے  کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد43 ہزار 500کیوسک اور اخراج   43ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد52ہزار700کیوسک، اخراج 52 ہزار 700کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 400کیوسک اور اخراج  38 ہزارکیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد42ہزار 400کیوسک اور اخراج 30  ہزار400 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402  فٹ ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح 1427.52 ایکڑ فٹ ،  پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ   0.459 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح  1117.95 ایکڑ فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ  0.738 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول  638.15 فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح  639.60  ایکڑ فٹ ،  پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.018 ملین ایکڑ فٹ ہے۔