)آر پی اوسید خرم علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی، ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزاورایس ڈی پی اوز کی شرکت، جرائم برخلاف املاک میں ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں،عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر سے جواب طلبی کی جائے گی،آر پی او سید خرم علی۔سپر وائزی افسران تھانوں میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کریں اور مقدمات کی تفتیش کا فالو اپ لیں،بیرون ملک فرار اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے قانونی پراسس مکمل کریں
،سی پی اوسید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی، ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزاورایس ڈی پی اوز کی شرکت، آر پی او سید خرم علی کا کہناتھاکہ جرائم برخلاف املاک میں ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے، جرائم برخلاف اشخاص میں ملزمان کی گرفتاری اورچالان میں بہتری لائی جائے،قتل کے زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتار کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کریں،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں،عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر سے جواب طلبی کی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہاکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم چلائی جائے،تھانوں کی سپرویژن آپ کی ذمہ داری ہے اس پر خصوصی توجہ دیں،سپر وائزی افسران تھانوں میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کریں اور مقدمات کی تفتیش کا فالو اپ لیں،بیرون ملک فرار اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے قانونی پراسس مکمل کریں،تھانہ کی سطح پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔