لیگل نوٹس استحکام پاکستان

 
0
66

تحریک کی قیادت اور کارکنان کے لئے یہ بڑا حیران کن امر ہے کہ آپ نے بغیر تحقیق کیسے ملتے جلتے نام کی پارٹی بنانے کا اعلان کیا جب کہ ایسا نام پہلے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے

١ ۔ آپ کے اس عمل سے ہماری پارٹی استحکام پاکستان تحریک کی پہچان مجروح ہوئی ہے

٢- آپ نے استحکام پاکستان تحریک کا نام ہی نہیں بلکہ

مستحکم پاکستان نعرہ اور منشور بھی چرایا ہے جو کہ استحکام پاکستان تحریک اپنے پلیٹ فارم سے عوام الناس کے سامنے پچھلے تین سال سے پیش کرتی آرہی ہے 3۔ آپ کا یہ عمل نہ صرف غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے، الیکشن ایکٹ میں یہ بات واضح درج ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی منفرد نام رکھنا ہوگا جسکی باقی جماعتوں سے الگ اور واضح پہچان ہو

4 آپ کا کسی دوسری سیاسی جماعت کے نام کو استعمال کرنے کا عمل بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جو کہ دانستہ طور پر اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت کو نعرے اور منشور سمیت ہائی جیک کرنے کے مترادف ہے تاکہ عوام الناس ووٹ کا حق استعمال کرنے کے وقت کنفیوژن کا شکار رہیں جسکا فائدہ آپکی سیاسی جماعت اٹھا سکے پاکستان میں شرح خواندگی کم ہونے کے باعث لوگوں کیلئے ملتے جلتے ناموں کی پارٹیز کے 1/2 درمیان فرق کرنا بہت مشکل ہے لہذا آپکا یہ عمل قومی سیاست اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے

 

5 استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جسکا بنیادی نعره مستحکم پاکستان ہے اور اس نعرے کو استحکام پاکستان تحریک نے اپنی انتخابی مہم میں ایجنڈے کے طور پر استعمال کیا ہے لہذا کسی دوسری سیاسی جماعت کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ استحکام پاکستان تحریک کا نعرہ راتوں رات چرائے اور اپنا لیبل لگا کر عوام الناس کے سامنے پیش کرے

سات دن کے اندر آپ اپنی پارٹی کا نام استحکام پاکستان پارٹی ) واپس لیں، کوئی اور نام تجویز کریں جو کہ آپ کے ذاتی نظریے ، منشور اور نعرے کا عکاس ہو نہ کہ کس اور سےچرایا گیا ہو
ورنہ آپکے خلاف کرمنل اور سول کورٹ میں قانونی چارہ
جوئی کا آغاز کردیا جائے گا منجانب

جاوید سلیم شورش

لیگل ایڈوائزر استحکام پاکستان تحریک

ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ سابق ممبر اسلام آباد بار کونسل