چکوال،موٹروے پر ٹریفک حادثہ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 
0
59

چکوال،موٹروے پر ٹریفک حادثہ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت
لاہور17جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چکوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔