اسلام آباد ( ٹی این ایس ) وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ

 
0
109

وزیراعظم شہبازشریف نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹینا جورجیوا کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں آئی ایم ایف پروگرام کےحوالے سے امور پر گفتگو کی ۔
وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ منگل کی علی الصبح ہوا۔
گفتگو میں وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں۔
کرسٹینا جورجیوا نے وزیراعظم شہبازشریف کے قائدانہ عزم کوسراہا۔