اسلام آباد(ٹی این ایس) :آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری، اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ شامل

 
0
84

آئی ایم ایف حکام نے تصدیق کردی ہے کہ بارہ جولائی کوہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری کردی گیا ہے، اور آئی ایم ایف حکام نے تصدیق کردی ہے کہ 12 جولائی کوہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ شیڈول ویب پراپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، پاکستان سے متعلق اجلاس 12 جولائی کو ہوگا، اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری پر 3 سے 4 روز میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو جائے گی، تاہم آئی ایم ایف کے 9 ماہ کے معاہدے کیلئے پاکستان کو 3 جائزوں سے گزرنا ہوگا۔ دوسری جانب حکام وزارت خزانہ کا کہن اہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس جولائی کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے، معاہدے کے بعد دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر فناسنگ کا پلان بھیجوا چکے ہیں۔