ابوظہبی(ٹی این ایس)آرمی چیف کا عرب امارات کا دورہ ،صدرمحمدبن زید النہیان سے تعزیت

 
0
176

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عرب امارات کے دورے کے دوران صدر محمد بن زید النہیان سےان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی، پاکستان میں اماراتی سفارتخانے نے تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زیدالنہیان کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری تصویر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ اظہار افسوس کرتے نظر آ رہے ہیں

۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی متحدہ عرب امارات گئے تھے اور شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کے بھائی کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا تھا