پشاور(ٹی این ایس) پشاور حیات آباد میں اے این پی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو گھر کے اندر شہید کردیا گیا۔

 
0
127

تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ میں شہید ہونے والے پارٹی راہنما حنیف جدون کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی راہنما نجمہ حنیف کو نامعلوم شخص نے حیات آباد میں ان کے گھر میں گھستے ہی فائرنگ کردی۔ گھر کے دیگر افراد محفوظ رہے، مجروحہ کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان، صوبائی صدر سنیٹر افراسیاب خٹک اور دیگر صوبائی قیادت نے نجمہ حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے