راولپنڈی(ٹی این ایس) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان زخمی ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹ کی عیادت کےلئے ہسپتال پہنچ گئے

 
0
148

۔ٹریفک اسسٹنٹ کو پھول پیش کیے اور مالی امداد بھی کی۔ دوران ڈیوٹی کوئی افسر و جوان زخمی یا بیمار ہوتا ہے تو اس کا اور اسکے اہل خانہ کا خیال رکھنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان گزشتہ روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹ احسن کی عیادت کےلئے ہسپتال پہنچ گئے ۔انھوں نے ٹریفک اسسٹنٹ کو پھول پیش کیے مالی امداد کی اور محکمانہ طور پربہترین علاج معالجہ کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے یہ افسران وجوان میرا فخر ہیں جو کہ سخت موسمی حالات میں فرائض منصبی کی انجام دہی میں مصروف عمل ہوتے ہیں اورلوگوں کی تیز رفتاری اور جلد بازی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہونے کے باوجود عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہوتے ہیں دوران ڈیوٹی اگر کوئی اہلکار زخمی یا بیمار ہوتا ہے تو اسکا اور اسکے اہل خانہ کا خیال رکھنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے جسکے لیے ہر طرح کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا انھوں نے تمام سرکل انچارجز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ اپنے زیر تعیناتی زخمی و بیمار ملازمین کی تیمارداری کریں اور ان کی ہر ضرورت اور سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایک اچھی روایت کو قائم کریں ۔انھوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ یہ فورس آپ کی فورس ہے جو چوک چوراہوں پر آپ کی سہولت اور خدمت کے لیے کھڑی ہے جو اپنے فرائض کو پورا کرنے کے لیے اپنی جان بھی اس ملک وقوم کے لیے نچھاور کر دیتی ہے لہذا دوران ڈرائیونگ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں اور ان سے تعاون کریں کیونکہ روڈ پر آپ کی ذرا سی غلطی روڈ پر کھڑے کسی شخص کی جان لے سکتی ہے۔