اسلام آباد(ٹی این ایس)چیئر پرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) محترمہ نیلوفر بختیار نے آج سیکرٹری این سی ایس ڈبلیو خواجہ عمران رضا اور مقامی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جڑنوالہ کا دورہ کیا۔

 
0
83

 دورہ کا مقصد سانحہ جڑونوالہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں سے اظہار یکجہتی تھا۔
اس موقع پر مسیحی خاندانوں کے بیشتر افراد سے بات کرتے ہوئے انھوں نے معاشرے میں ان شدت پسند عناصر ، خاص کر ان کے لیڈران اور انتشار پھیلانے والے لوگوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مسیحی برادری کی تکلیف اور رنج کی اس گھڑی میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چیئرپرسن نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو اس سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو سخت سے سخت سزا دینے کے لیے تمام تر کاروائی عمل میں لانی چاہئے ۔
اس موقع پر سیکرٹری این سی ایس ڈبلیو خواجہ عمران نے کہا کہ ہم یہاں نہ صرف اس المناک واقعے کی مذمت کرنے بلکہ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے اس موقع پر متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔