تنگوانی (ٹی این ایس) تنگوانی ڈگری کالج کا آغاز کیا جا رہا ہے

 
0
40

 تنگوانی ڈگری کالج کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ تنگوانی کے طلباء کو ان کی دہلیز پر تعلیم کے زیور سے سجایا جا سکے۔ ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی اور ڈپٹی کمشنر کشمور منور مٹھيانی کی بہترین کاوشوں سے تنگوانی ڈگری کالج کا باقاعدہ سے اغاز کیا جا رہا ہےتنگوانی ڈگری کالج کے قیام سےطلبہ کوکہیں دور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان خیالات کا اظہار پرنسپل اکبر دہانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی کی کوششوں سے تنگوانی کو ڈگری کالج کا تحفہ ملا۔ ضلعی چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کی کوششوں سے ہائیر سیکنڈری سکول کے اندر کالج شروع کر دیا گیا ہے۔ جلد تنگوانی ڈگری کالج کی عمارت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ تعلیم سے پسماندہ علاقوں میں بہتری  آئے گی۔