اسلام آباد(ٹی این ایس)سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ،گریڈ 18سے 20کے 13افسران کے تقرر و تبادلے

 
0
90

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ،گریڈ 18سے 20کے 13افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی سول منظور حسین شاہ کو ڈی جی ای اینڈ ایم سے ہٹا کر ڈی جی انسکپشن تعینات کر دیا گیا۔محمد خالد نواز کو ڈی جی بی سی ایس سے ہٹا کر ڈی جی ای اینڈ ایم تعینات کر دیا گیا۔اسی طرح شہزادہ فیصل کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سے ہٹا کر ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سائوتھ،عبد لافتح مکو کو ڈائریکٹر ایم اینڈ آر ایم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس عمر صغیر کو ڈائریکٹر مشنری پول آرگنائریشن تعینات کر دیا گیا۔رومانہ گل کو ڈی جی انسپکیشن سے ہٹا کر ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسد عباسی کو ڈائریکٹر سٹیٹ منیجمنٹ ٹو،عبد الحکیم کو ڈائریکٹر کوارڈینیشن،شاہ نواز خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانشل ایوڈائز ون ،وقاص علی کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ ،افتخار علی کو ڈائریکٹر لیبر ریلیشن،رجیش کمار کو ڈائریکٹر ٹینکیل تو چیئر مین سی ڈی اے جبکہ عامر راٹھور کو ڈائریکٹر سٹاف ٹو چیئر مین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے