راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کی تھانہ رتہ امرال میں کھلی کچہری

 
0
117

،ڈی ایس پی سٹی سردار بابر، ایس ایچ او رتہ امرال سمیت شہریوں کی کثیر تعدار نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے،کھلی کچہری کے بعد منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے تھانہ رتہ امرال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی سردار بابر، ایس ایچ اورتہ امرال محمد ریاض سمیت شہریوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،کھلی کچہری کے بعد منشیات کے حوالے آگاہی بھی کی گئی، واک کا مقصد شہریوں کی منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے اورنوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔