لنڈی کوتل(ٹی این ایس)پاک افغان بارڈر کی بندش معاشی قتل کے مترادف ہے، لنڈی کوتل میں احتجاجی مظاہرہ

 
0
142

پاک افغان طورخم بارڈر بندش کے خلاف لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی مظاہرہ؛ بارڈر کھولنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ بارڈر بندش معاشی قتل عام کے مترادف ہے، بارڈر بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار؛ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ بارڈر پر امن و تجارت چاہتے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ دونوں ممالک مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالیں، بارڈر بندش سے قومی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے، مظاہرین نے بارڈر پر امن اور تجارت بحالی کے حوالے سے نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے میں سیاسی سماجی کارکنان کے علاوہ مزدوروں اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے شرکت کی