راولپنڈی(ٹی این ایس) پٹرولنگ پوسٹ چکری روڈ پوسٹ انچارج اور عملہ کی بروقت کوشش مریض فوری ہسپتال منتقل

 
0
123

تفصیلات کیمطابق پٹرولنگ پوسٹ چکری روڈ قائد اعظم کالونی پر تعینات توفیق لانگری کی طبیعت اچانک خراب هو گئی بلڈ بریشر ہائی ہونے پر اسے فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی ہسپتال پہنچایا گیا۔ چوکی انچارج سب انسپیکٹر محمد علی خان نے بروقت ڈی ایس پی آفس سمیت ایس ایس پی افس نوٹ کروایا جس پر ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار نے مریض کو فوری ہسپتال پوھنچانے کا کہا ایمرجنسی 1122 ایمبولنس کو بلا کے محمد توفیق لانگری کو آر ۔ائی۔سی۔ ہاسپٹل پہنچایا گیا ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار صاحب اور سٹاف توفیق لانگری کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچ گئے ۔ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار کا کہنا تھا کہ پیٹرولنگ پولیس کے تمام جوان اور سٹاف ایک فیملی کی طرح ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سب ایک دوسرے کی مدد کے لیے پہنچتے ہیں۔ مریض کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔۔۔