اسلام آباد(ٹی این ایس) آرمی چیف سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

 
0
156

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔