راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او ٹیکسلا رفیق خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

 
0
116

ایس ایچ او ٹیکسلا رفیق خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ لیپ ٹاپ اور 07 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت سیف اللہ خان کے نام سے ہوئی،ملزم سے چوری شدہ لیپ ٹاپ اور 07ہزار روپے برآمد کر لیے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کاکہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔