سجاول (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ کی زیر صدارت چاول کی کٹوتی کے مسائل کے حل کیلئے زمینداروں اور ملز مالکان سے ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا

 
0
95

 ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ کی زیر صدارت چاول کی کٹوتی کے مسائل کے حل کیلئے زمینداروں اور ملز مالکان سے ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں رائس ملز مالکان اور زمینداروں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ کپاس کے بعد چاول کی فصل ہمارے ملک کی دوسری بڑی فصل ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ چاول کے فصل کی کٹوتی میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی جائے گی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدین اور ٹھٹھہ اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے تحت مقرر کردہ نرخوں کے مطابق زمینداروں سے دھان خریدی جائے گی اس کے علاوہ 20 فیصد مواسچر فری اور 41 کلو کی جگہ 40 کلو فی من جبکہ مزدوری 20 روپے سے کم کرکے 15 روپیہ فی من مقرر کی گئی۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے انہیں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔