بدين(ٹی این ایس) ڈالر اور پیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتیں مارکیٹوں میں جوں کی توں ہیں

 
0
65

 ڈالر اور پیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتیں مارکیٹوں میں جوں کی توں ہیں ان قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاہری نے ضلع بدین کی بیوپاری تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ دربار ہال میں اہم اجلاس میں کیا انہوں نے بیوپاریوں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں بازاروں کے دورے کر کے قیمتیں معلوم کریں زیادہ قیمت لینے والے منافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں انہوں نے لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جمن چانڈیو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی بدین کے عملداروں سے مل کر سلاٹر ہاؤس کا دورہ کریں اور سلاٹر ہاؤس کے لیے مطلوبہ ضروری سہولیات گوشت کے بیوپاریوں کو مہیا کی جائیں اجلاس میں ضلع انتظامیہ اور بیوپاری تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ متفقہ طور پر اشیائے خورد نوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد نواز کلوڑ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز پرائس انسپکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیسز عقیل احمد، وائس چيئرمين ميونسپل کمیٹی اور بیوپاری علی اکبر میمن، کریانہ ایسوسیشن کے صدر قاضی امتیاز اور دیگر بیوپاری بھی موجود تھے