پشاور تھانہ انقلاب پولیس نے علاقہ غریب آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیمنٹ تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی سیمنٹ بنا کر مشہور کمپنی کے نام پر فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ،جن کے قبضہ بھاری کھیپ جعلی سیمنٹ، سینکڑوں کی تعداد میں خالی بوریاں اور دیگر سامان برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف دھوکہ دہی اور نوسربازی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
ڈی ایس پی صدر سرکل شفیق اللہ خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ انقلاب کی حدود غریب آباد میں ایک غیر قانونی فیکٹری بنائی گئی ہے جس میں مشہور کمپنی کی آڑ میں جعلی سیمنٹ تیار کرکے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاری ہے
ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ نے کاروائی کرتے ہوئے غریب آباد میں قائم بیٹھک پر چھاپہ زنی کرکے جس میں بھاری مقدار میں جعلی سیمنٹ کے بھرے بوریاں سینکڑوں کی تعدد میں خالی بوریاں اور دیگر سامان برآمد کر لی گئی ہے، کاروائی کے دوران خانے ولد بارک خان سکنہ افغانستان اور شبیر ولد بشیر سکنہ غریب آباد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے














