اسلام آباد(ٹی این ایس) ماحولیاتی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ گلوبل وارمنگ روکنے کے لیے فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا صفایا ضروری ہے

 
0
177

اسلام آباد

ماحولیاتی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ گلوبل وارمنگ روکنے کے لیے فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا صفایا ضروری ہے۔ اسی اتفاق رائے کی روشنی میں کیلیفورنیا میں قائم ائیرلوم کاربن نامی کمپنی نے لائم اسٹون یا چونا پتھر کے ذریعے فضائی صفائی کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ائیرلوم کاربن کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کے اس شعبے میں آج ایک نمایاں نام ہے۔ اس نے مائیکروسافٹ کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے، جو کہ ونڈوز بنانے والی سافٹ وئیر کمپنی کے اپنے کاربن کے اخراج کو صفر کی سطح پر لانے کے عزائم کے حصول کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔