اسلام اباد(ٹی این ایس) استحکام پاکستان پاڑٹی کو اب تک کی سب سے بڑی سیاسی کامیابی مل گی۔ پنجاب کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ سابق وزیر غلام سرور خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

 
0
77

اسلام اباد (ثاقب خان کھٹڑ) استحکام پاکستان پاڑٹی کو اب تک کی سب سے بڑی سیاسی کامیابی مل گی۔ پنجاب کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ سابق وزیر غلام سرور خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ سابق ایم این اے منصور حیات خان، سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود، سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئی ہے۔ ان شمولیتوں کے بعد استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ھے۔ شمولیت کے پروگرام میں خطاب کرتے ھوئے
غلام سرور خان نے ٹیکسلا نے کہا کہ ہم سب ایک گروپ کی صورت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، ہم نے پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کیا تھا، پی ٹی آئی کی عمارت بنانے میں ہمارا، جہانگیرترین اور عبدالعلیم کا بہت کردار رہا، پی ٹی آئی کو اقتدار اور چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنانے میں ان بھائیوں کا اہم کردار رہا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ہم نیا خوشحال پاکستان نہیں بنا سکے، ہم سے سیاسی غلطیاں ہوئیں، 9 مئی کا واقعہ ہوا، اس نے پاکستان کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، سانحہ 9 مئی واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے پاکستان کو کچھ نہیں پاکستان نے ہم سب کو بہت کچھ دیا، ہم نے پاکستان کو پاکستانیت دینی ہے۔
غلام سرور خان نے مزید کہا کہ ہمارا منشور سب سے پہلے مضبوط، خوشحال پاکستان ہے، پاکستان کے روشن مستقبل کا بیڑا استحکام پاکستان پارٹی نے اٹھایا ہے، تحریک انصاف اپنی سیاسی غلطیوں کے باعث مقام گنوا بیٹھی، ہم ایک نئے جوش و جذبے سے استحکام پاکستان پارٹی سے آغاز کر رھے ھیں۔ تقریب میں ،سابق رکن قومی اسمبلی منصور حیات سابق ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان ،ملک عظمت ،ملک ایاز،سابق چیئرمین یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل غلام حسن خان بھی شریک ہوئے اورپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،استقبالیے میں سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی، سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق بلدیاتی امیدواروں نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کہاکہ جہانگیر خان ترین کے ساتھ میرا رشتہ سیاسی نہیں دوستی کا ہے،غلام سرور خان نے کہاکہ جہانگیر ترین ایک بہترین دوست ہے۔ استقبالیہ سے خطاب میں صدر آئی پی پی علیم خان نے کہاکہ سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کوشش کریں گے ، پی ٹی آئی کیلئے جو محنت کرسکتے تھے وہ ہم نے کی ،عبدالعلیم خان 2011 میں پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بھی کونسلر نہیں تھا،عبدالعلیم نے کہاکہ خان ہم سیاست کرتے ہیں ہم لڑائی نہیں کرتے ،عبدالعلیم خان کے مطابق ہمارا کوئی لالچ نہیں تھا ہمارا مقصد عوام کیلئے کام کرنا تھا،عبدالعلیم خان نے کہاکہ ہم نے روایتی سیاست چھوڑ کرنئے پاکستان میں آنے کا سوچا۔جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے غلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔واضح رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے کئی رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں جن میں علی زیدی، عمران اسماعیل، فردوس عاشق اعوان، عندلیب عباس اور دیگر شامل ہیں۔