لاہور(ٹی این ایس) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی سمگلران کی کوششیں ناکام بنا دیں ۔

 
0
127

پنجاب کے مُختلف ائیر پورٹس اور کارگو کے زریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام۔

بڑی مقدار میں منشیات بحرین اور متحدہ عرب امارات بھجوائی جا رہی تھی۔

اے این ایف کو انٹیلیجنس زرائع سے بین الاقوامی سمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

اے این ایف کے عملہ نے نہایت جانفشانی اور باریک بینی سے نگرانی شُروع کر دی ۔

مجموعی طور پر 8 کاروائیوں کے دوران 29 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں 2 عدد شیمپو کی بوتلوں میں چھپائی گئی400 گرام آئس برآمد۔

مذکورہ پارسل راولپنڈی سے بحرین کے لئے بُک کیا گیا تھا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 79 ہیروئین بھرے کیپسولز برآمد۔

ساہیوال کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-676 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر QR-621 کے ذریعے قطر جانے والا مسافر بھی گرفتار۔

بہاولنگر کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 532 گرام آئس برآمد۔

جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2 کلو 300 گرام آئس برآمد۔

سرگودھا کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-769 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

محمدی چوک حیدرآباد پر سجاول کے رہائشی ملزم سے 10 کلو گرام چرس برآمد۔

علی مسجد طورخم کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد۔

غیر ملکی ( افغانی) منشیات خیبر سے پنجاب اسمگل کر رہا تھا۔

زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمد۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔