اسلام آباد(ٹی این ایس) حکومت کا جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ

 
0
73

حکومت کا جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف کو توانائی شعبے کے ٹیرف پر نظرثانی سے آگاہ کر دیا گیا۔ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔کراچی میں دی فیوچرسمٹ سے خطاب میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کررہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے۔

شمشاد اختر نے مزید کہا کہ ہمارا کام معیشت میں استحکام، آئی ایم ایف پروگرام پرعمل کرا نا تھا، اس پروگرام پرعمل کے بعد آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا پروگرام لینا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے ابتدائی طور پر ایک اعشاریہ 2 بلین ڈالرز ملیں گے، آئی ایم ایف معاہدے پر ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیوچر سمٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے، نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں، حکومت کے اخراجات میں کمی اور توانائی کی قیمت کو کم کرنا ہے۔