ہری پور (ٹی این ایس) گورنمنٹ مڈل سکولزٹورنامنٹ 2023ہری پور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 
0
82

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) گورنمنٹ مڈل سکولزٹورنامنٹ 2023ہری پور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ۔گورنمنٹ مڈل سکولز ٹورنامنٹ 2023ہری پور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد28نومبر2023بروزمنگل گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور میں کیاگیاتقریب کی صدارت سروسز ٹریبونل خیبرپختونخوا کے سابق چیئرمین احمد سلطان خان ترین نے کی جبکہ نقابت کے فرائض پی ای ٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عماداعجاز اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4ہری پورکے معلم عمرعلی نے سرانجام دیے گورنمنٹ مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری حافظ سرفرازخان اور گیم سیکرٹری ملک اخترنوازدیگر اساتذہ کرام کے ہمراہ تمام مہمانوں کااستقبال کرتے رہے۔تقریب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور مختاراحمد خان جدون،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وصدر مڈل سکولز ٹورنامنٹ راجہ بابوجہانگیر،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر ہر ی پور سردارآفتاب احمد،ایس ڈی ای اوہری پورسردار عبدالقیوم،ایس ڈی ای اوخان پورفضل قادر،اے ڈی ای او سپورٹس محمد صفدر اے ایس ڈی ای اوہری پورحافظ مشتاق احمد،سابق ڈی ای اوکوہستان ریٹائرپرنسپل ریاست خان،جنرل سیکرٹری ہائی وہائیر سیکنڈری سکولزٹورنامنٹ سیف الرحمان،ریٹائر ہیڈماسٹر محمد آصف خان،چیف پیٹرن مڈل سکولز ٹورنامنٹ ذوالفقاراحمدمتحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی صدر ملک محمد اشفاق،ضلعی کورآرڈینیشن سیکرٹری حافظ سفیراحمد،خطیب تناول مفتی قاضی شمس الحق،ایپکاکے ضلعی صدر اخترنوازخان،پریس سیکرٹری اویس خان،ملک وقاص احمدکے علاوہ بلدیاتی نمائندوں، صحافیوں،مڈل سکولوں کے سربراہان،اساتذہ اور بچوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تمام مہمانوں کاتقریب میں شرکت کے لیے آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا بچوں نے مہمانوں پر گل پاشی کی اور انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔گورنمنٹ مڈل سکول کلالی کے پائلٹ دستہ مارچ مہمانوں کوسٹیج تک لیکر گیا۔تقریب کاباقاعدہ آغازتلاو ت کلام پاک سے ہواتلاوت کی سعادت تحصیل ہری پورمیں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول کلالی کے طالب علم محمد حارث نے حاصل کی اس کے بعد ضلع بھرمیں حمد باری تعالیٰ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پورکے طالب علم عمیر علی نے حمد باری تعالیٰ پیش کیااس کے بعد نعت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول گاندھیاں کے طالب علم عزیر خان نے نعت رسول مقبول پیش کی نعت کے نقیب محفل نے قومی ترانہ پیش کرنے کے لیے اول پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور کے طلبہ کو دعوت دیتے ہوئے تمام شرکاء سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑاہونے کی درخواست کی۔اس کے بعدملی نغمہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی سیڑاں کے نعمان اور اس کے ساتھ ملی نغمہ پیش کیاتحصیل ہری پورمیں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول گوڑکی کے طالب علم مسعود خان نے انگریزی تقریر جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی سیڑاں کے طالب علم وقاص علی نے اردو تقریر پیش کرکے سامعین کے خوب داد وصول کی۔ضلع بھر کے مڈل سکولوں میں گورنمنٹ مڈل سکول کلالی کی پی ٹی کی اکلوتی پلاٹون نے پی ٹی کاخوبصورت مظاہرہ کرکے شرکاء کوخوشگوار حیرت میں مبتلاکردیا کہ اتنے چھوٹے بچے کتنے خوبصورت انداز میں پی ٹی کامظاہر ہ کررہے ہیں اس بہترین پرفارمنس پر سکول کے ہیڈماسٹر محمد اشفاق اور پی ای ٹی واجد محمودخراج تحسین کے مستحق ہیں۔چیف پیٹرن مڈل سکولز ٹورنامنٹ ذوالفقاراحمدنے تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے معززمہمانوں کوخوش آمدیدکہااور بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جنرل سیکرٹری حافظ سرفراز خان،گیم سیکرٹری ملک اخترنوازاو رپوری آرگنائزنگ کمیٹی کومبارکباد پیش کی۔مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری حافظ سرفرازخان ترین نے مندرجہ ذیل سپاس نامہ پیش کیا۔صدر محفل عزت مآب احمد سلطان خان ترین سابق چیئرمین خیبرپختونخواسروسزٹریبونل مہمان خصوصی مختار احمد خان جدون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرہری پو راجہ بابوجہانگیر صدر ہری پور مڈل سکولز ٹورنامنٹ وڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پوررمہمان اعزازسردارآفتاب احمدڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسرہری پور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان معزز ہیڈماسٹرصاحبان اساتذہ کرام اور پیارے بچوں السلام علیکم!سب سے پہلے تومیں تمام معززمہمانان گرامی قدرکادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکرگزارہوں کہ انھوں نے ہماری دعوت پر ٹورنامنٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں تشریف لاکر ہمارے سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔اللہ کریم آ پ کی عزتوں میں اضافہ فرمائے آمین


معززمہمانان گرامی امسال گورنمنٹ مڈل سکولزٹورنامنٹ تحصیل کی سطح پر منعقد کیا گیاتحصیل ہری پورکے تقریباًچالیس سکولوں کے مقابلے پہلے مرحلے میں چھ زونزاور بعدازاں تحصیل کی سطح پرہوئے۔مڈل سکولزٹورنامنٹ میں حسب سابق حسب روایت باسکٹ بال، فٹ بال،والی بال، کرکٹ،اتھلیٹکس اور ادبی مقابلوں کاانعقادکیاگیاآج کی تقریب کاانعقاد ان طلبہ کے اعزاز میں کیاجارہاہے جنھوں نے تقریباً22مختلف سپورٹس ایونٹس میں تحصیل ہری پورکی سطح پر ونر،رنریااول دوم او رسوم پوزیشن حاصل کرنے کااعزازحاصل کیا۔میں ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای اوکی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتاہوں کہ مڈل سکولوں میں فنڈزاور گراؤنڈ کی کمی یاعدم دستیابی اور دیگر کئی وجوہات کے باعث والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال کے میچز میں بہت کم سکولوں نے حصہ لیا۔ادبی مقابلوں میں طلبہ کی صلاحیتوں کومزید اجاگر کرنے کے لیے سکولوں میں ماہانہ بزم ادب کومزید فعال کرکے زیادہ سے زیادہ بچوں کی شمولیت یقینی بنانے کی ضرورت ہے!گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ٹورنامنٹ کے حوالے سے صوبائی میٹنگ کے انعقاد کے بعد ٹورنامنٹ کے مختلف ایونٹس کے عنوانات کا اعلان کیاجاتاہے جن کی تیاری کے لیے طلبہ کوبہت کم وقت ملتاہے لہذاہماری آپ سے گزارش ہے کہ ڈائریکٹر ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخواتک ہماری یہ درخواست پہنچادیں کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے مختلف ایونٹس کے عنوانات سے تمام سکولوں کوآگاہ کردیاجائے تاکہ طلبہ کو بھرپور تیاری کاموقع مل سکے بلاشبہ اس عمل کی وجہ سے ادبی سرگرمیوں میں طلبہ کی شمولیت میں اضافہ ہوگا، عالی!میر ی یہ بھی تجویز ہے کہ آئندہ سال سے مڈل سکولز کی سطح پر بیڈمنٹن، رسہ کشی،اردوانگریزی خوش خطی،اردوانگریزی املاء کے ایونٹس بھی شامل کیے جائیں۔میں آخرمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختاراحمد خان صدرمڈل سکولز ٹورنامنٹ راجہ بابوجہانگیر اوراے ڈی ای او سپورٹس صفدرزمان کاشکرگزارہوں کہ ان کے بھرپور تعاون کی وجہ سے تمام سپورٹس ایونٹس کاانعقاد ممکن ہوا۔مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے چیف پیٹرن حاجی ذوالفقاراحمد گیم سیکرٹری ملک اخترنواز، کوآرڈینیشن سیکرٹری حافظ سفیر احمد، تمام زونل سیکرٹریز وگیم سیکرٹریز،گراؤنڈانچارج صاحبان،ایمپائرز، ریفریزاورججز سمیت اساتذہ اور ملازمین کاشکرگزارہوں کہ انھوں نے دن رات ایک کرکے کامیاب ٹورنامنٹ کاانعقادممکن بنایا۔
صدر مڈل سکولز ٹورنامنٹ راجہ بابوجہانگیر نے بچوں کی بہترین پرفارمنس پر ان کے اساتذہ اور سکولز سربراہان کوخراج تحسین پیش کیا۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پورمختاراحمدخان جدون نے اپنے خطاب میں کہاکہ مختلف کھیلوں اورادبی مقابلو ں میں حصہ لینے کی وجہ سے طلبہ کی گرومنگ ہوتی ہے انھوں نے ٹورنامنٹ کے احسن طریقے سے انعقاد پر ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔صدر تقریب سروسز ٹریبونل خیبرپختونخوا کے سابق چیئرمین احمد سلطان خان ترین نے اپنے صدارتی خطاب میں سکولوں میں بزم ادب کی سرگرمیاں کردارسازی میں اہم کرداراداکرتی ہیں میں خودگورنمنٹ ہائی سکول تربیلہ ٹاؤن شپ کی بزم ادب کاصدر منتخب ہواتھا سکول کی تربیت نے عملی زندگی میں اہم کرداراداکیاتقریب کے دوران طلبہ کی پرفارمنس دیکھ کر اپناطالب علمی کادور یادآگیابلاشبہ ہمارے سرکاری سکولوں کے طلبہ کارکردگی کے اعتبار سے کسی بھی نجی ادارے کے طلبہ سے پیچھے نہیں ہیں۔تقریب میں ادبی مقابلوں کی اسپیشل ٹرافی گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور کی دی گئی جس نے مجمعی طور پر ادبی مقابلوں میں سب سے زیادہ پوزیشنیں حاصل کیں اسی طرح اتھلیٹکس میں سب سے پوزیشنیں حاصل کرنے والے گورنمنٹ مڈل سکول صوابی میرااور گورنمنٹ مڈل سکول نیومہمائیہ کوبھی اسپیشل ٹرافیاں دی گئیں۔گورنمنٹ مڈل سکول نیلور کو سکاؤٹنگ اور مڈل سکول کلالی کو پی ٹی کی بہترین پرفارمنس پر ٹرافی دی گئی۔اس کے بعد والی بال، باسکٹ بال، فٹ بال، کرکٹ، اتھلیٹکس اور ادبی مقابلوں میں اول دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔گورنمنٹ مڈل سکولزٹورنامنٹ 2023ہری پور کے ضلعی ٹورنامنٹ سیکرٹری حافظ سرفراز خان ترین اور گیم سیکرٹری ملک اخترنواز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق 11نومبرسے 23نومبرتک زونل اور تحصیل کی سطح پر مختلف ایونٹس کاانعقاد کیاگیاہے حتمی نتائج کے مطابق باسکٹ بال میں گورنمنٹ مڈل سکول شاہ مقصودرنر،گورنمنٹ مڈل سکول بھٹڑی رنز،والی بال میں گورنمنٹ مڈل سکول سیکٹرنمبر4کھلابٹ رنز،گورنمنٹ مڈل سکول نیلوررنز،فٹ بال میں گورنمنٹ مڈل سکول سیکٹرنمبر4کھلابٹ،گورنمنٹ مڈل سکول سیکٹرنمبر3کھلابٹ اور گورنمنٹ مڈل سکول مونن رنرز،کرکٹ میں گورنمنٹ مڈل سکول چیچیاں اور گورنمنٹ مڈل سکول چٹی ڈھکی رنر،اتھلیٹکس میں 100 میٹر دوڑ میں ایوب خان گورنمنٹ مڈل سکول بسو میرا فرسٹ،عثمان علی گورنمنٹ مڈل سکول چیچیاں سیکنڈ،عبدالرحمان گورنمنٹ مڈل سکول بجیدہ تھرڈ،سہ ٹنگی عبداللہ،عمرعلی گورنمنٹ مڈل سکول مونن،عباس علی،عتیق الرحمان گورنمنٹ مڈل سکول نیلور،عبداللہ سیکنڈ،میرویس گورنمنٹ مڈل سکول سیکٹرنمبر 4،شرافت، حفیظ گورنمنٹ مڈل سکول گڑھی سیریاں تھرڈ،ڈسکس تھروایوب خان گورنمنٹ مڈل سکول بسومیرافرسٹ،حمزہ یعقوب گورنمنٹ مڈل سکول چھپڑیاں سیکنڈ،اظہر علی گورنمنٹ مڈل سکول نیومہمائیہ تھرڈ،لانگ جمپ احتشام گورنمنٹ مڈل سکول حال جدال فرسٹ،عبیدا للہ گورنمنٹ مڈل سکول گڑھی سیریاں سیکنڈ،حسن زیب گورنمنٹ مڈل سکول سیکٹرنمبر4کھلابٹ تھرڈ، ہائی جمپ عثمان علی گورنمنٹ مڈل سکول چیچیاں فرسٹ، عبدالوہاب گورنمنٹ مڈل سکول نیومہمائیہ سیکنڈ،نعمان احمد گورنمنٹ مڈل سکول نیلورتھرڈ،ادبی مقابلہ جات میں تلاوت میں محمد حارث گورنمنٹ مڈل سکول کلالی فرسٹ،مبشرخان گورنمنٹ مڈل سکول کالی تراڑسیکنڈ،محمدعطاء اللہ گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور،محمد مجتبیٰ گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی سیڑاں تھرڈ، حمد باری تعالیٰ میں عمیرعلی گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور فرسٹ،ایان شفیق گورنمنٹ مڈل سکول کلالی سیکنڈ،محمد اسماعیل گورنمنٹ مڈل سکول نیلورتھرڈ،نعت میں عذیر خان گورنمنٹ مڈل سکول گاندھیاں فرسٹ،ذوالقرنین گورنمنٹ مڈل سکول حال جدال سیکنڈ،زین عارف گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور،امیرعبداللہ چٹی ڈھکی تھرڈ،انگریزی تقریرمیں مسعود خان گورنمنٹ مڈل سکول گوڑکی فرسٹ،محمد آریان گورنمنٹ مڈل سکول سیکٹرنمبر3کھلابٹ سیکنڈ،شہریاراحمدگورنمنٹ مڈل سکول نیلورتھرڈ،اردوتقریروقاص علی گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی سیڑاں فرسٹ، ایان شفیق گورنمنٹ مڈل سکول کلالی سیکنڈ،محمد انس گورنمنٹ مڈل سکول گوڑکی تھرڈ، مضمون نویسی میں حمزہ یعقوب گورنمنٹ مڈل سکول چھپڑیاں فرسٹ،معاذعلی گورنمنٹ مڈل سکول چٹی ڈھکی سیکنڈ،مرادخان گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور تھرڈ،پوسٹرمیکنگ میں عبداللہ نوازگورنمنٹ مڈل سکول صوابی میرافرسٹ، عبدالرحمان گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور سیکنڈ،آکاش گورنمنٹ مڈل سکول گڑھی سیریاں،سعد علی گورنمنٹ مڈل سکول میر پورتھرڈ،ملی نغمہ میں گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی سیڑاں فرسٹ،حسن محمودگورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پورسیکنڈ،اسامہ اطہرگورنمنٹ مڈل سکول گوڑکی اور گورنمنٹ مڈل سکول چٹی ڈھکی تھرڈ،قومی ترانہ میں عمیر علی مڈل سکول نمبر4ہری پور فرسٹ،مبشر حسین شاہ گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی پیرداد سیکنڈ، فیصل گورنمنٹ مڈل سکول سوارمیراتھرڈپوزیشن کے حامل قرار پائے،