ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار

 
0
270

اسلام آباد اگست18(ٹی این ایس) ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے .جبکہ اینڈی فلاورمنیجرہوں گے۔ڈیرن سیمی نے گزشتہ سال پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا تھا ،پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کو ٹیم کا منیجر مقرر کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔برینڈن میکلم سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ اور لیگ سپنرعمران طاہرکے نام بھی ورلڈ الیون کے لیے گردش میں ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔پی سی بی کی جانب سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔ ۔پی سی بی آئندہ ماہ ورلڈ الیون کی لاہور میں میزبانی کی تیاری کررہا ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کےلیے پنجاب حکومت کے جواب کا انتظار ہے، سابق زمبابوین کرکٹر اور ورلڈ الیون کے منیجر اینڈی فلاور نے برطانوی کھلاڑیوں سے رابطے تیز کردیے.ان میں سے چند نے پاکستان آمد پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان دو جنوبی افریقی کرکٹرز نے پاکستان میں 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے  ۔رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔پی سی بی کی جانب سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔پی سی بی نے دورہ ورلڈ الیون کے لئے دو ممکنہ پلان بنا کر پہلے ہی پنجاب حکومت کو بھیج دئے ہیں .ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 10 سے 15 ستمبر تک متوقع ہے۔