راولپنڈی(ٹی این ایس) پٹرولنگ چوکی قائد اعظم کالونی نے کار چوری کا اشتہاری گرفتار کر لیا

 
0
151

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) چوکی انچارج محمد علی خان کے مطابق ڈی۔ایس۔پی چوہدری ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر si ملک محمد سیاب اعوان کی زیرنگرانی پٹرولنگ آفیسر راجہ ادریس لنگڑیال نے جدید تکنیکی ذرائع سے ہمایوں خان نامی شخص جو کہ تھانہ بی۔ڈویثزن ضلع شیخو پورہ سے فرار تھا کو حسب ضابط گرفتار کر کے تھانہ دھمیال میں بند کر دیا ۔ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف ۔
ڈی۔ایس۔پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار ۔ ایس۔ایچ۔او دھمیال رانا کاشف کی طرف سے پٹرولنگ آفیسر راجہ ادریس لنگڑیال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ۔SSP محمد بن اشرف صاحب کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا ۔