اسلام آباد(ٹی این ایس) قائد ڈے تقریری مقابلہ، جی نائن فور گرلز سکول اسلام آباد کا اعزاز

 
0
65

اسلام آباد: ڈاریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز  کے زیر اہتمام فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سکولوں کے بچوں کے مابین قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مثالی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز (VI-X) جی نائن فور کی ہو نہار طالبہ ایمن فرہان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگران فیڈرل منسٹر برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ جناب مرتضی سولنگی تھے۔ انھوں نے طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور کیش پرائز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایمن فرہان نے فیڈص منسٹر برائے اطلاعات و نشریات کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کا اعزاز بھی پایا۔