اسلام آباد(ٹی این ایس) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا

 
0
57

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند،سموگ چھائے رہے گی۔

منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند ،سمو گ کی لپیٹ میں رہے تاہم جنوبی پنجاب میں بعض مقا مات پر ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: رحیم یار خان اورڈیرہ غازی خان میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،سکردو منفی 08،گوپس، کالام منفی 06، گلگت منفی 05،استور منفی 04، دیر اور ژوب میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔محکمہ موسمیات نےشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب