اسلام آباد(ٹی این ایس) صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا

 
0
60

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ صدر نے استعفے کی منظوری نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سفارش کے بعد دی۔جسٹس اعجازالاحسن نے دو روز پہلے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف کارروائی سے اختلاف کیا تھا اور گزشتہ روز انہوں نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 ایک کے تحت استعفیٰ دیتے ہوئے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن کا شمار سپریم کورٹ میں سنیارٹی میں تیسرے سینئر ترین جج کے طور پر ہوتا تھا اور ان کا نام چیف جسٹس آف پاکستان کے لیے سب سے اوپر تھا۔جسٹس اعجازالاحسن کو اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔ انہوں نے آج سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے استعفے میں کہا تھا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جج رہے، تاہم اب ان کے لیے عہدے پر کام مزید جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک شکایت زیر سماعت ہے، جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات ہیں، اس کے علاوہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی