اسلام آباد(ٹی این ایس) عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال

 
0
79

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز(القادرٹرسٹ کیس )ریفرنسزمیں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ڈویژن بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ نیب کیس میں جیل ٹرائل کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔آج ان درخواستوں پر جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ اورشعیب شاہین عدالت پیش میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ، ’لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، یہ کیس ڈویژن بینچ کا کیس ہے۔اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ، ’ کوئی ملازم ہوتا تب یہ اس عدالت کا بنتا تھا۔’
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ، ’جج محمدبشیرکی خاصیت ہےان کےپاس سب کےکیسز لگے‘ ۔ اس جملے کے بعد عدالت نے لطیف کھوسہ کو جج محمدبشیرسے متعلق بات کرنے سے روک دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ جج محمد بشیرکی بات نہ کریں، وہ باربارمیری سفارش پرتعینات ہوئےہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس دوبارہ مقرر کرنے کیلئےفائل چیف جسٹس کوبھجواتےہیں، جس کے بعد دونوں مقدمات میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی اپیلوں پرڈویژن بینچ بنانے کیلئے فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی۔