لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ ٹیمپل روڈ، مزنگ کے چائے کے مشہور ہوٹل پر چائے پی

 
0
49

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ ٹیمپل روڈ، مزنگ کے چائے کے مشہور ہوٹل پر چائے پی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی آمد پر قوت گویائی سے محروم افراد جمع ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے قوت گویائی سے محروم افراد کو اپنے پاس بلایا اور ان سے مصافحہ کیا۔قوت گویائی سے محروم افرادنے وزیر اعلی محسن نقوی کو اشاروں کی زبان میں ”آئی لویو“ کہا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے بھی اشاروں کے زبان میں قوت گویائی سے محروم افراد کو”آئی لو یو“کہا۔قوت گویائی سے محروم افراد نے ڈرائیونگ لائسنس کے ایشو کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے موقع پر نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے ایشو کے حل کے لئے پولیس حکام کو احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے قوت گویائی سے محروم افراد کو انسپکٹرجنرل پولیس سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ قوت گویائی سے محروم افراد نے ایشو کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔