لاہور(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کا دورہ، طلبہ کے روبوٹک ماڈلزکے سٹالوں کا معائنہ، گہری دلچسپی کا اظہار

 
0
48

وزیراعلی محسن نقوی نے کیمبرج امتحانات میں فزکس میں ٹاپ کرنے والے طالب علم محمد خضر کامران کو انعامی رقم کا چیک دیا
طالب علم امر جیت سنگھ اور ایان رضا نے روبوٹک برج کا ماڈل پیش کیا،ننھی طالبات نے پاور جنریٹر،گراس ہوپر کے ماڈل پیش کئے،طلبا وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کا سراہا
وزیراعلی محسن نقوی اساتذہ کی نشستوں کے پاس گئے، مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی،سکول کی یادیں تازہ کیں اور انہیں گلے لگا لیا
طلبہ کی بنائی ہوئی ووٹ کاؤنٹنگ مشین ماڈل دیکھ کر خوشی ہوئی ویسے بھی آج کل ووٹنگ مشین کی کافی ضرورت ہے
طلبہ کو حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دینی چاہیے،پڑھائی ضرورکریں،باقی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔محسن نقوی
جب ہم طالب علم تھے تو کریسنٹ سکول لاہور کے بہترین سکولوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا،کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول پہلے سے بھی بہتر معیار پر آ چکا ہے
اساتذہ کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول کا سرمایہ ہیں،اللہ ہمارے اساتذہ کی عمر دراز کرے اور ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی توفیق دے

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شادمان کا دورہ کیا اور طلبہ کے ماڈلزکے سٹالوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کریسنٹ سکول کے طلبہ کے روبوٹک ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ طالب علم امر جیت سنگھ اور ایان رضا نے روبوٹک برج کا ماڈل پیش کیا۔ہادی عظمت نے کیبل کارکے ماڈل کا عملی مظاہرہ دکھایا اورکریسنٹ سکول کی طالبات نے پاور جنریٹر،گراس ہوپر کے ماڈل پیش کئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے روبوٹک ماڈل بنانے والے طلبا وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کا سراہا۔وزیراعلی نے کیمبرج امتحانات میں فزکس میں ٹاپ کرنے والے طالب علم محمد خضر کامران کو انعامی رقم کا چیک دیا۔وزیراعلی محسن نقوی تقریب ختم ہونے پر اساتذہ کی نشستوں کے پاس پہنچ گئے،مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے سینئر اساتذہ کرام سے سکول کی یادیں تازہ کیں اور انہیں گلے لگا لیا۔،الطاف محمد سلیم سیکرٹری کریسنٹ ایجوکیشن ٹرسٹ نے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی کا کریسنٹ ایلومینائی ہونا اعزاز ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول میں منعقدہ انٹرنیشنل ایڈٹیک سمٹ 2024کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ کی بنائی ہوئی ووٹ کاؤنٹنگ مشین ماڈل دیکھ کر خوشی ہوئی ویسے بھی آج کل ووٹنگ مشین کی کافی ضرورت ہے۔طلبہ کو حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔پڑھائی ضرورکریں،باقی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا عملی زندگی میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔پڑھیں ضرور لیکن باقی سرگرمیاں بھی کریں گے تو عملی زندگی میں کامیاب ہو جائیں گے۔پڑھائی اور کھیلوں کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کریسنٹ سکول جیسے ادارے کی تقریب میں شرکت خوشی اور فخر کا باعث ہے۔کریسنٹ سکول میں گزارے ہوئے 12سال یادگار ہیں۔جب ہم طالب علم تھے تو کریسنٹ سکول لاہور کے بہترین سکولوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ایک وقت ایسا بھی آیا، لوگ بتانا پسند نہیں کرتے تھے کہ ہم نے کریسنٹ سکول سے تعلیم حاصل کی۔وزیراعلی نے کہا کہ احسن بشیراور ان کے والدین سے جب بھی ملاقات ہوتی تھی تو سکول کی بہتری کیلئے بات کرتے تھے۔موجودہ پرنسپل نے سکول کی حالت بہت بہتر بنانے پر توجہ دی۔کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول پہلے سے بھی بہتر معیار پر آ چکا ہے۔زمانہ طالب علمی میں ہم کو اتنی جدید سہولتیں میسر نہیں تھیں،سکول کی حالت درمیانی تھی لیکن اساتذہ بہت اعلی ملے۔وزیراعلی نے کہا کہ یہ بچے خوش نصیب ہیں کہ انہیں بہترین کلاس رومز، لیبز اور دیگر سہولتیں میسر ہیں۔خوشی ہوئی کہ کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول میں سکھ برادری کے بچے بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ہمارے زمانے میں کھیلوں کی سہولتیں کم تھیں،اب کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول میں 39قسم کی سپورٹس ہوتی ہیں۔کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول میں کھیلوں کیلئے کوچز بھی موجود ہیں۔انتظامیہ سے کہتا ہوں کہ اساتذہ کا خیال رکھیں۔کافی پرانے دوست یہاں موجود ہیں جن کی سکول کی بہتری کیلئے محنت اور شرکت داری دیکھ کر خوشی ہوئی۔

بچوں کو مشورہ ہے کہ پڑھائی ہر حال میں جاری رکھیں لیکن ساتھ دیگرمثبت سرگرمیاں بھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک درمیانے درجے کا طالب علم تھا،کبھی کبھی سزابھی ملتی تھی۔کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول میں بڑی ہم نصابی سرگرمیوں سے ساری زندگی فائدہ اٹھایا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزیر بلال افضل بھی کریسنٹ ماڈل سکول کے اولڈ سٹوڈنٹ ہیں اور انہیں کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول سے بڑا لگاؤ ہے۔جو سکول کیلئے کر سکتا ہوں،حاضر ہوں جو ذمہ داری دی جائے گی پوری کریں گے۔کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول میں چینی زبان سکھائی جارہی ہے۔سکول انتظامیہ کو چینی قونصل جنرل کو مدعو کرنا چاہیے،زبان کے فروغ کیلئے قونصل جنرل سپورٹ کریں گے۔اساتذہ کریسنٹ ماڈل ہا ئر سکینڈری سکول کا سرمایہ ہیں۔دعا ہے سکول قائم ودائم رہے،اللہ ہمارے اساتذہ کی عمر دراز کرے۔اللہ ہمیں ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی توفیق دے۔صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،بلال افضل،کریسنٹ ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین کرامت نذیر بھنڈاری،پرنسپل رابعہ نجم،سیکرٹری سکول ایجوکیشن،کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔