اسلام آباد (ٹی این ایس)معروف سیاسی ، سماجی شخصیت سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری اسماعیل گجر سابق وزیر آزاد کشمیر کے فرزند ارجمند جو کہ اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ایک خوبصورت اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار نوجوان چوہدری کاشف اسماعیل گجر ہیں جن کا ماضی بھی تابناک ،حال بھی پروقار اور مستقبل بھی شاندار ہوگا

 
0
38

معروف سیاسی ، سماجی شخصیت سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری اسماعیل گجر سابق وزیر آزاد کشمیر کے فرزند ارجمند جو کہ اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ایک خوبصورت اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار نوجوان چوہدری کاشف اسماعیل گجر ہیں جن کا ماضی بھی تابناک ،حال بھی پروقار اور مستقبل بھی شاندار ہوگا – کاشف اسماعیل گجر ماضی میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین رہے اور ہر خاص و عام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور ماضی کی خدمات کو دیکھتے ہوئے نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن رضا نقوی نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چئیرمین بنا دیا ہے – کاشف اسماعیل گجر نے جیسے ہیلتھ میں اپنی ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی تھیں کمپنی کو بھی ایک نئے انداز میں چلانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں – گوجرانوالہ شہر اور گردونواح کو ایک صاف ستھرا شہر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں – گو کہ کاشف اسماعیل گجر سیاست میں نووارد ہیں لیکن وہ اپنے والد گرامی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہیں – انکے والد ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور انہوں نے اپنی سرپرستی میں کاشف اسماعیل گجر کو سیاست کے کھٹن اور مشکل ترین میدان میں اتارا ہے – حالیہ ہونے والے عام انتخابات میں کاشف اسماعیل گجر ممبر پنجاب اسمبلی کا الیکشن گوجرانوالہ سے لڑ رہے ہیں اور عوام کے ساتھ ساتھ گجر برادری کا ان پر اعتماد کامیابی کی منزل پا لینے والا ہے – کاشف اسماعیل گجر ہر ملنے والے کو الوداع کہتے وقت یہ کلمات کہتے ہیں “اللہ عزتاں دیوے “اور جو شخص لوگوں کو عزت دیتا ہے تو پروردگارعالم بھی اسے ہر میدان میں عزتوں سے نوازتا ہے – کاشف اسماعیل گجر اپنے والد کی طرح سیاست کے میدان میں کامیابی حاصل کریں گے – انشاءاللہ
کاشف اسماعیل گجر ملنسار، غرور ،تکبر سے پاک ہر وقت انکے ارد گرد عوام کا جمگھٹا لگا رہتا ہے حتی کہ گاڑی تک جاتے جاتے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں – عظیم ملک پاکستان کو اس وقت کاشف اسماعیل گجر جیسے نوجوان کی ضرورت ہے جو عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں –
ملے گا منزل مقصود کا اسی کو سراغ
اندہیری شب میں چیتے کی آنکھ جس کا چراغ