راولپنڈی(ٹی این ایس) اتحادالمسلمین کیلئے اتحاد بین المومینین وقت کی ضرورت ہے,امیدوار اسمبلی اصغرعلی مبارک

 
0
43

راولپنڈی سے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 اصغرعلی مبارک ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے اتحاد بین المومینین وقت کی ضرورت ہے ملک کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت سید سعید الحسن رضوی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مذہب کے نام پر عوام تقسیم اور امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا ھے عوام مذہب اور فرقہ کی سیاست کو رد کرتےہوئے پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے تعلیم یافتہ اور باشعور امیدوار کا انتخاب کریں اس موقع پر سیعد الحسن رضوی نےکہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور اسکے حقدار تو پہنچانا قومی فریضہ ہے علاوہ ازیں اتوار کے روز کمرشل مارکیٹ اور سٹیلائٹ ٹاؤن میں ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم میں ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام عوام کے قیمتی ووٹ کو سیاسی جماعتوں کی جھولی ڈال انہیں بے آسرا چھوڑ دیا گیا,دھرنوں کی سیاست کو عوام مسترد کرچکے ہیں اتحاد بین المومینین کے لئے سب کے پاس جارہے ہیں مجلس وحدت المومینین کےلئے مشاورت جاری ہے