لاہور(ٹی این ایس) انتخابات سے قبل ہی نوٹس ہوگیا۔۔جہانگیرترین بڑی مشکل میں پھنس گئے

 
0
116

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ این اے 155 لودھراں میں جہانگیر ترین کو حلقے میں ترقیاتی کام کروانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

پی پی 188 اوکاڑہ میں ملک غضنفر کو اسلحے کی نمائش پر نوٹس جاری کیا گیا۔پی پی 208 خانیوال میں محمد طیب کو تشہیری مواد پر وارننگ جاری کی گئی۔

اسی طرح خانیوال کے مختلف حلقوں کے چار امیدواران کو بھی نوٹسز جاری ہوئے۔بہاولپور کے حلقوں کے نو امیدوران کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔