مردان(ٹی این ایس) مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

 
0
47

مردان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ماریگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔