ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما جاں بحق

 
0
407

ڈیرہ اسماعیل خان اگست20(ٹی این ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے راہنماء شیخ الحدیث اور مولانا فضل الرحمن کے پیر مولانا عطاالرحمن شاہ جاں بحق ہو گئے-تفصیلات کے مطابق مولانا عطاالرحمن شاہ صدیق اکبرمسجد میں نمازپڑھا کرنکل رہے تھے کہ دشت گردوں نے فائرنگ کردی،واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے لمبی تان کر سو گئے. ایک ہفتے میں چار وارداتوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 1 شہری زخمی ہوگیا-ذرائع کے مطابق پہلی واردات 11 اگست کوٹلی امام حسین پرفائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار سید یاسر شاہ اورسید ناصر شاہ شہید ہوئے.13اگست کو مریالی میں فائرنگ سے سرکاری ملازم سید مظہرشیرازی کوگھرکے دروازے پرشہید کیا گیا 17 اگست کوعیدگاہ میں فائرنگ سے سجاد حسین میکن ولد غلام عباس (دودھ فروش) سکنہ میکن بند شدید زخمی ہوگیا. جبکہ آج 19 اگست بنوں اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے راہنماء شیخ الحدیث اور مولانا فضل الرحمن کے پیر مولانا عطاالرحمن شاہ جاں بحق ہوگئے